پی آئی اے فلائٹ آپریشن ایک دفعہ پھر متاثر، مسافر پریشان

Dec 03, 2023 | 17:01:PM
پی آئی اے فلائٹ آپریشن ایک دفعہ پھر متاثر، مسافر پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پی آئی اے فلائٹ آپریشن ایک دفعہ پھر متاثر ہو گیا، گھنٹوں تاخیر کے باعث مسافرین پریشانی سے دوچار۔

کراچی  سے جدہ  جانے  والی عمرہ پرواز چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی، پی کے 731 نے صبح 8 بجے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہونا تھا، تاخیر کے باعث جدہ کے لیے فلائٹ 10 بجے روانہ ہو گی، کراچی سے دمام جانے والی پرواز بھی ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی، پی کے 241 نے رات دس بجے دمام کے لیے روانہ ہونا تھا، تاخیر کے باعث دمام کے لئے پرواز اب رات 11 بجے روانہ ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں واضح کمی، رپورٹ جاری

کوالالمپور سے لاہور آنے والی فلائٹ نو گھنٹے تاخیر کے ساتھ لاہور پہنچے گی، پی کے 899 ساٹھ تین بجے لاہور پہنچنا تھا جو رات گیے پہنچے گی، دبئی سے لاہور آنے والی پی کے 204 بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی، دبئی سے آنے والی پی کے 204 اب رات دس بجے لاہور پہنچے گی، اسلام آباد سے مدینہ جانے والی فلائٹ پی کے 747 بھگ نو گھنٹے سے زائد کا شکار ہو گئی، عمرہ فلائٹ پی کے 747 شام چھ بجے کی بجائے سوموار صبح تین بجے روانہ ہو گی۔

اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز چوبیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی، جدہ جانے والی پی کے 959 آج ساڑھے چھ کی بجائے کل روانہ ہو گی، اسلام آباد سے کوالالپمور جانے والی فلائٹ بھی سات گھنٹے تاخیر کے ساتھ روانہ ہوئی تھی، کراچی سے سکھر کی فلائٹ نھی انتظامی بنیادوں پر کینسل کر دی گئی۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز آدھا گھنٹی تاخیر کے ساتھ ساڑھے چار بجے روانہ ہو گی، گوادر سے کراچی آنے والی پرواز اڑھائی گھنٹے تاخیر کے ساتھ پہنچے گی، پی کے 6504 سات بجے کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی، اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی کے 301 پرواز بھی ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔