"فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا"

Dec 03, 2020 | 14:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں پر 50 ہزار جرمانے کا حکم دے دیا، فیصلہ سموگ میں کمی کے لئے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے خاتمے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں پر 50 ہزار جرمانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں سے رعایت نہ کی جائے۔

 جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن نے اس حوالے سے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروادی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سموگ کنٹرول کرنے کے لئے 476 انڈسٹریز اور بھٹوں کی چیکنگ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 122 یونٹس حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرتے پائے گئے، زائد دھواں خارج کرنے پر 170 یونٹس سیل کر دئیے گئے، پی ڈی ایم اے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کارروائی کرتے ہوئےٹریفک پولیس نے 1108 گاڑیوں کو بند کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب میں سموگ کے تدارک کے لئے کسانوں کو مشینیں فراہم کی گئی تھیں، کسانوں کو ہیپی سیڈر اور مشینری سبسڈیز کے ساتھ دی گئی تھیں۔

مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ لاہور کے اطراف سموگ کے تدارک کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، خراب فصلوں کو جلانے کی وجہ سے سموگ کی صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔ 90 فیصد سموگ کے مسائل بھارت کی طرف سے ہیں۔