گوگل کا سرچ انجن پہلے سے زیادہ بہتر، چیٹ جی پی ٹی بدلنے پر مجبور کر دیا

Aug 03, 2023 | 13:41:PM
گوگل دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ہے مگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ جی پی ٹی نے اسے خود کو بدلنے پر مجبور کر دیا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوگل دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ہے مگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ جی پی ٹی نے اسے خود کو بدلنے پر مجبور کر دیا ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس کے اے آئی سرچ انجن میں آئندہ ہفتے چند اہم اپ ڈیٹس کی جا رہی ہیں۔ جو افراد ابھی اس سرچ انجن کو استعمال کر رہے ہیں، ان کے سامنے تلاش کرنے کے نتائج میں تحریری نتائج کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی نظر آئیں گی۔

وضاحت کے ساتھ ساتھ یوٹیوب سے ویڈیوز بھی ان کے سامنے پیش کرے  گا۔یہی وجہ ہے کہ اس کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک تجرباتی سرچ انجن ایس جی ای پر کام کیا جا رہا ہے جو محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ کے سرچ انجن بنگ میں چیٹ جی پی ٹی کے اضافے کے بعد گوگل نے فروری 2023 میں اپنے چیٹ بوٹ بارڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

بارڈ چیٹ بوٹ گوگل کے لینگوئج ماڈل فار ڈائیلاگ ایپلیکیشنز (ایل اے ایم ڈی اے) پر مبنی ہے تاہم اسے گوگل سرچ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ گوگل کا یہ اے آئی سرچ انجن دیگر چیٹس بوٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی یا بارڈ سے مختلف ہے کیونکہ وہ تفصیلات کے ذرائع بھی بتاتا ہے۔

جس سے صارفین کو زیادہ مدد ملتی ہے کیونکہ وہ اس ویب سائٹ پر بھی جا سکتے ہیں جس کا حوالہ اے آئی سرچ انجن کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ان نئی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ گوگل کی جانب سے اے آئی سرچ انجن کو زیادہ تیز بھی بنایا جا رہا ہے تاکہ مطلوبہ تفصیلات تک رسائی جلد ہو سکے۔

یہ سرچ انجن کیسے کام کرتا ہے؟خیال رہے کہ گوگل کی سالانہ آئی او کانفرنس کے موقع پر کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس سرچ انجن کی اولین جھلک پیش کی گئی تھی اور مخصوص صارفین کو اس تک رسائی کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔

اس سرچ انجن میں صارفین کو زیادہ قدرتی انداز سے سوالات پوچھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ان سوالات پر سرچ رزلٹس کی روایتی فہرست کے ساتھ ساتھ سوالات کے جواب میں اے آئی پر مبنی سمری بھی فراہم کی جاتی ہے۔

اگر صارف کسی موضوع کے بارے میں تفصیلی سوال پوچھے گا تو ایک طویل سمری سامنے آجائے گی۔گوگل کی جانب سے اسے اے آئی پاور اسنیپ شاٹ کا نام دیا گیا ہے۔اس سمری میں سورسز کے لنکس کے ساتھ ساتھ مختلف پریزنٹیشن فارمیٹ اسٹائل بھی موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں:نئی حلقہ بندیاں، کیا الیکشن وقت پر ہو سکیں گے؟

اس سمری میں متعلقہ سوالات پر کلک کرنے کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی جس کے بعد اے آئی چیٹ بوٹ ان کی مدد کے لیے متحرک ہو جائے گا۔