سیلاب متاثرین ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کروں گا:وزیراعظم 

Aug 03, 2022 | 15:20:PM
 سیلاب متاثرین,وزیراعظم , وزیراعظم ,شہباز شریف,سندھ، خیبرپختونخوا , پنجاب
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کی24 گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم  دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بلوچستان میں خاص طور پر بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی جیسے علاقوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ہدایت  دیتے ہوئے کہا کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے متاثرین کی امداد کا عمل مربوط، موثر اور تیز بنایا جائے،متاثرین کو خوراک، ادویات اور رہائش کی سہولیات یقینی بنائیں،وزیراعظم نے یکساں انداز میں ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی ہے،سیلاب زدہ علاقوں میں صفائی، بروقت سپرے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ ڈینگی اور دیگر وباؤں سے بچا جاسکے،متاثرین کو پینے کے پانی کی فراہمی کےلئے مؤثر اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو پیٹ کے امراض سے بچایا جاسکے،عوام کو مسائل سے باہر نکالنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری