شاہ محمود کی بیٹی کی بھی سیاست میں انٹری: بڑی خبر آگئی

Aug 03, 2022 | 09:51:AM
شاہ محمود قریشی، بیٹی،این اے 157 ، ضمنی الیکشن،تحریک انصاف
کیپشن: زین قریشی نے پی پی 217 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد این اے 157 کی سیٹ خالی کر دی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) این اے 157 کے ضمنی انتخاب کےلئے پاکستان تحریک انصاف نے شہر بانو قریشی کا نام فائنل کرلیا۔ آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ: سعد رضوی کا بڑا بیان آگیا

تفصیل کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے پی پی 217 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد این اے 157 کی سیٹ خالی کر دی جس کےلئے الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا اعلان کر دیا ہے۔

زین قریشی اسی حلقہ سے عام انتخابات 2018 میں ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ پی ڈی ایم کی جانب سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی میدان میں اترچکے۔

مسلم لیگ کے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں یہ تینوں امیدوار آمنے سامنے تھے۔ زین قریشی نے دونوں کو شکست دی۔

 اب شاہ محمود قریشی کی بڑی صاحبزادی شہر بانو قریشی مدمقابل ہوں گی۔