ہاؤس رینٹ لینےکے ساتھ سرکاری گھر  بھی پر قبضہ، ریٹائرڈ افسر کی موجیں

Aug 03, 2021 | 12:18:PM
ہاؤس رینٹ لینےکے ساتھ سرکاری گھر  بھی پر قبضہ، ریٹائرڈ افسر کی موجیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گریڈ 22 کے ریٹائرڈ ڈی ایم جی افسر اور ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر اللہ بخش جی او آر ون کے گھر پر قابض۔ ماہانہ سوا لاکھ روپے ہاؤس رینٹ بھی حاصل کر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے اگست تک وزیر اعلیٰ سے گھر کی توسیع حاصل کر لی۔ سوا لاکھ ہاؤس رینٹ لینے کے باوجود ڈاکٹر اللہ بخش ملک جی او آر ون کے سرکاری گھر پر بھی قابض ہیں۔ ڈاکٹر اللہ بخش ملک والا گھر سیکرٹری آئی اینڈ سی احسان بھٹہ کو آلاٹ ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کا بیٹا وزیر اعظم کا سیکورٹی افسر ہے۔ 

حکومت پنجاب نے ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو آوٹ آف دی وے سرکاری گھر میں توسیع اور ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن لگایا ہے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر اللہ بخش ملک کا کہنا ہے کہ میرے گھر کی الاٹ منٹ پر وزیر اعلیٰ نے 13 اگست تک توسیع دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ13 اگست کے بعد جی او آر ون کا گھر خالی کر دوں گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز،وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب