وزیراعلی کا ننکانہ صاحب کے بعد قصور کا دورہ،مفت آٹا سنٹر بند ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا

Apr 03, 2023 | 19:47:PM
 وزیراعلی کا ننکانہ صاحب کے بعد قصور کا دورہ،مفت آٹا سنٹر بند ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیرا علی محسن نقوی  ننکانہ صاحب کے بعد قصور  کا دورہ کرنے پہنچ گئے، آٹا ڈسٹری بیوشن بند ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی قصورمیں سمارٹ میرج ہال میں قائم مفت آٹا سنٹر پہنچے تو سنٹر بند تھا جبکہ عملہ اندر بیٹھا دیگر کاموں میں مشغول تھا، عملہ سنٹر بند کرنے کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے سوالات کے جواب نہ دے سکا۔

محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور کووارننگ جاری کردی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رضوان الحق کو عہدے سے ہٹا دیا، انہوں نے کہا کہ وقت سے قبل آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کو بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ "ابھی 4بجنے میں 20منٹ رہتے ہیں تو سنٹر پہلے کیوں بندہے,سنٹر بند کرنے کا یہ کوئی طریقہ ہے نہ ہی جواز,جس نے بھی غلط بیانی کی اس کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی آمد کے بعد عملے نے شادی ہال میں قائم آٹا سنٹر کے شٹر اوپر اٹھا دئیے او ر شہریوں کو سنٹر میں داخلے کی اجازت دی ،ملہ بھی کرسیوں پر براجما ن ہوگیا اور آٹے کی فراہمی کا آغاز کیا.

خیال رہے کہ اس قبل  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ننکانہ صاحب کے مفت آٹا سنٹرز کے اچانک دورے کئے جبکہ مغل شادی ہال اور جمنیزم ہال میں قائم فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر ز کا وزٹ کیا اور شہریوں کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کو سراہا جبکہ آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے سنٹرز پر مرد و خواتین کے شناختی ریکارڈز کی تصدیق کے عمل کا معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں بعض مرد و خواتین کے شناختی کارڈز کی تصدیق کرائی۔ محسن نقوی کا کہا کہ  "سنٹرز پر انتظامات پہلے سے کہیں بہتر ہیں اور شہریوں کو عزت کے ساتھ آٹے کی فراہمی جاری ہے، میں انتظامیہ اور دیگر اداروں کو اچھے انتظامات پر شاباش دیتا ہوں"۔