جماعت اسلامی کی کال پرملک گیرشٹر ڈاؤن ہڑتال آج ہو گی

Sep 02, 2023 | 11:18:AM
جماعت اسلامی کی کال پرملک گیرشٹر ڈاؤن ہڑتال آج ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جماعت اسلامی کی کال پر بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافے اور مہنگائی کے خلاف ملک گیرشٹر ڈاؤن ہڑتال آج ہو گی۔
 تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگی بجلی کے خلاف 2ستمبر کو قوم سے ہڑتال کی اپیل کی تھی، ترجمان جماعت اسلامی  کا کہنا ہے کہ پرامن ہڑتال ہو گی اور مارکیٹیں بند رہیں گی،امیر جماعت اسلامی سراج الحق مال روڈپر 12 بجے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب  پنجاب بار کونسل نے مہنگائی ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج صوبہ بھرمیں ہڑتال  کی کال دے رکھی ہے ،ہڑتال کے باعث وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ،وکلاء رہنماؤں کی جانب سے بجلی وپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا عالمی عدالتوں میں مقدمہ لڑنے کا فیصلہ

لاہور کی تاجر برادری  نے بھی آج بجلی بلوں میں اضافہ  کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے ، اعظم کلاتھ مارکیٹ ،شاہ عالم مارکیٹ ،اچھرہ ،انارکلی ،اچھرہ میں مارکیٹیں بند،اردوبازار،فیروز پور روڈ سمیت شہر کی بڑی مارکیٹیں بند ہیں ، شٹر ٹاؤن ہڑتال کے باعث شہر میں کاروبار زندگی معطل ہے، تاجر برادری ،بزنس کمیونٹی کیجانب سے احتجاجاً مارکیٹیں بند کی گئیں، تاجروں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی نگران حکومت بجلی بلوں میں اضافے پر فوری ایکشن لے ،بجلی کےبلوں میں ریلیف نہ دیا گیا تو دھرنا دیں گے ۔