پاکستان کے تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی

Sep 02, 2022 | 16:00:PM
پاکستان کے تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی
کیپشن: فائل فوٹو (رائٹرز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 2 ماہ کا تجارتی خسارہ 6 ارب 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔

تفصیلات کے مطابق جولائی اور اگست کے مہینے میں مجموعی طور پر برآمدات کی مد میں 3.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس انہی مہینوں کے دوران درآمدات میں 9.25 فیصد کمی ہوئی۔ ان دو ماہ کی برآمدات کا کل حجم 4 ارب 76 کروڑ ڈالر رہا جبکہ درآمدات 11 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اگست کا تجارتی خسارہ 3 ارب 53 کروڑ ڈالرز رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.5 فیصد کم ہے۔ اسی طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں اگست میں درآمدات میں 8.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اگست میں برآمدات 11.4 فیصد بڑھیں۔ اگست میں درآمدات 6 ارب 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز جبکہ برآمدات 2 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں معاشی مشکلات کیو ں آئی ؟ آئی ایم ایف کا بڑا بیان آگیا