ایک بسنتی تین عاشق۔۔۔ ایک قتل ہوا مگر کیسے اور کس نے کیا۔۔۔؟

Sep 02, 2021 | 19:54:PM
ایک بسنتی تین عاشق۔۔۔ ایک قتل ہوا مگر کیسے اور کس نے کیا۔۔۔؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں قتل کا ایک سنسنی خیز  واقعہ پیش آیا ہے ۔ جس میں عاشقوں کا ایک ٹولہ آپس میں گتھم گتھا ہو گیا اور اس دوران  ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپوررٹ کے مطابق جے پور کے علاقے   مہانا منڈی کمپلیکس میں قتل اس وقت کیا گیا جب ایک خاتون کے دو الگ الگ عاشق ، خاتون کا شوہر اور شوہر کی ایک معشوقہ کا آمنا سامنا ہوگیا ۔ جب سبھی ٹکرائے تو جھگڑا ہوگیا ۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ اس دوران ایک خاتون بھی سنگین طور پر زخمی ہوگئی ۔ خاتون کو علاج کیلئے ایس ایم ایس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح تقریبا چھ بجے مہانا منڈی کمپلیکس میں چائے کی تھڑی کے نزدیک ایک خاتون اور نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ اس کے بعد پولیس جائے وقوعہ  پر پہنچی ۔ پھر دونوں زخمیوں کو علاقہ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا ، سنگین طور پر زخمی خاتون کا علاج ہسپتال میں کیا جارہا ہے ۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون بسنتی ریگر گنگاپور سٹی کی رہنے والی ہے ، جو اپنے شوہر کنہیا ریگر اور بچی کے ساتھ مہانا منڈی کے آس پاس کے علاقہ میں خانہ بدوش کے طور پر رہتی تھی ۔ پیر دیر رات بسنتی کا ایک عاشق مکیش شرما مہانا آیا تھا ۔ اس دوران بسنتی کا ایک دوسرا عاشق موہنیا  دھاکڑ بھی وہاں پہنچ گیا ۔ اس دوران بسنتی کا شوہر کنہیا اور اس کی معشوقہ بھی منڈی کمپلیکس میں آئے تھے ۔ یہ سبھی شراب کے نشے میں تھے اور ایک ساتھ سبھی کے ملنے پر آپس میں جھگڑا ہوگیا ۔جھگڑے کے دوران بسنتی سنگین طور سے زخمی ہوگئی اور اس کے عاشق موہنیا دھاکڑ کی موت ہوگئی ۔ پولیس کو چھان بین کے دوران زخمی خاتون بنستی کا شوہر کنیہا اور اس کی معشوقہ کملی باوریا شراب کے نشے میں ملے ۔ فی الحال ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس نے مقتول موہنیا کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مہاتما گاندھی اسپتال کے مردہ گھر میں رکھوا دی ہے ۔ وہیں زخمی خاتون بسنتی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔ پولیس ابھی ایک دیگر عاشق مکیش شرما کی تلاش کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ کی پیدا کردہ کوئی چیز ناکارہ نہیں۔۔سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کا خاتمہ