پاکستان کی بہتری کیلئے از سر نوعام انتخابات کرائے جائیں:جلیل شرقپوری

Oct 02, 2022 | 19:46:PM
 پاکستان, بہتری ,عام انتخابات,جلیل شرقپوری,مسلم لیگ ن, اسحاق ڈار
کیپشن: جلیل احمد شرقپوری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے مستعفی ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری  نے ایک بار پھر نئے  انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ پی ڈی ایم والے سب جھوٹے،مکار اور  فراڈیے ہیں،مریم نوازکے ہائیکورٹ سے بری ہونے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔اس غصے کو کنٹرول کرنا ہے تو انتخابات کرائے جائیں ،صورتحال کو کنٹرول کرنے کا واحد حل نئے الیکشن ہیں۔

سابق  رکن صوبائی اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے اسحاق ڈار کی واپسی کو این آر او ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کو ڈیل کے ذریعے پاکستان واپس لایا گیا ، اسحاق ڈار کو عدالتوں نے مفرور اشتہاری قرار دیا تھا آج وہ وزیر خزانہ بن گیا قوم ایسے معیار عدل سے مایوس ہے۔

اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا پاکستان کی عوام کے ساتھ مذاق ہے،جلیل شرقپوری  نے  مطالبہ کیا ہے پاکستان کی بہتری کیلئے از سر نوعام انتخابات کرائے جائیں،عوام کو مزید بےوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔