شمالی کوریا  نےجدید ترین اینٹی ایئرکرافٹ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

Oct 02, 2021 | 18:36:PM
شمالی کوریا،کا،اینٹی ایئر کرافٹ،میزائل کا،تجربہ
کیپشن: اینٹی ایئر کرافٹ میزائل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) شمالی کوریا  نےایک با ر پھر نئےاینٹی ایئرکرافٹ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

نجی اخبارکی رپورٹ کے مطابق یہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے حالیہ ہتھیاروں کے تجربات کے جواب میں اجلاس کی تیاری کر رہی ہے۔سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ اینٹی ایئرکرافٹ میزائل نے 'قابل ذکر جنگی کارکردگی' کا مظاہرہ کیا اور اس میں کئی نئی ٹیکنالوجیز شامل کی گئی ہیں۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کو جا ری کی گئی ایک تصویر میں میزائل کو ایک لانچ گاڑی سے آسمان کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

یا د رے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے طویل مدت پر ہدف کو نشانہ بنانےوالے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا اور رواں ہفتے کے آغاز میں ہائپرسونک گلائیڈنگ وہیکل کا تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا تھا کہ یہ بظاہر تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قطرکی تاریخ میں پہلی بار قانون ساز کونسل کیلئے انتخابات۔۔نتائج کا اعلان بھی آج