ایلون مسک کی ٹوئٹر انتظامیہ کو حیرت انگیز ہدایات

Nov 02, 2022 | 15:41:PM
ایلون مسک کی ٹوئٹر انتظامیہ کو حیرت انگیز ہدایات
کیپشن: ایلون مسک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مالک بننے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر  انتظامیہ کو ہفتے میں 7 دین کام اور  12 گھنٹے کی شفٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایلون مسک کے مالک بننے کے بعد سے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر میں کام کرنے والے افراد کو معمول سے زیادہ وقت تک کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹوئٹر  انتظامیہ کو ہفتے میں 7 دین کام اور  12 گھنٹے کی شفٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جس سے انہیں ہر ہفتے 84 گھنٹے کام کرنا ہوگا تاکہ ایلون مسک کی ڈیڈلائن کے مطابق کام کرکے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو کامیاب بنایا جاسکے۔

 اکتوبر کے آخر سے کمپنی کے عملے کے لیے ٹاسک طے کردیے گئے تھےجن کو نومبر کے شروع میں مکمل کرنا ہوگا۔بیشتر افراد ان ٹاسکس کو ایک ٹیسٹ سمجھ رہے ہیں تاکہ ایلون مسک کو معلوم ہوسکے کہ کون زیادہ محنت کررہا ہے۔اس سے قبل رپورٹس میں اندرونی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹوئٹر کے ملازمین ویری فائیڈ اکاؤنٹس کے پراسیس میں تبدیلیوں کے لیے 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔