گاڑیاں مہنگی ہوگئیں،ایک لاکھ روپے تک قیمت میں اضافہ

Mar 02, 2024 | 12:06:PM
گاڑیاں مہنگی ہوگئیں،ایک لاکھ روپے تک قیمت میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نت نئی گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر آگئی ۔پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک طرف افراطِ زر کی شرح بہت بلند ہے اور دوسری طرف اوور ہیڈ اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ایسے میں قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہوچکا تھا۔

ڈیلرز کو فراہم کی جانے والی نئی قیمتوں کی فہرست کے مطابق گاڑیوں کی قیمت میں 80 ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک اضافہ کیا جارہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔سب سے زیادہ اضافہ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد یہ گاڑی اب 45 لاکھ 46 ہزار روپے میں ملے گی۔

ضرور پڑھیں:مریم نواز کو کابینہ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ،آزاد ارکان نے وزارتیں مانگ لیں

کمپنی حکام کے مطابق درآمد کیے جانے والے خام مال کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، ایسیسریز بھی مہنگی پڑ رہی ہیں۔ شپمنٹ کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ افراطِ زر کی بلند شرح اور اوور ہیڈ اخراجات بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 40 لاکھ سے زائد مالیت کی کاروں پر جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد سے بڑھاکر 25 فیصد کیے جانے کے منفی اثرات سے نپٹنے کے لیے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے 14 سی سی تک کی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس میں 23 مارچ سے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس بار 40 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں کلٹس اور سوئفٹ کے بعض ماڈل بھی آتے ہیں۔