دانیہ شاہ کے حوالے سے عامر لیاقت نے اہم بات بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے بارے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دانیہ کو اپنے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں لیکر آئیں گے۔اس کے علاوہ وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں بھی متعارف کروائیں گے۔
حال ہی میں49 سالہ عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اُردو فلکس کے ساتھ بھی کچھ ڈرامے کررہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ کو بھی ان ڈراموں میں ساتھ لیکر آئیں۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے،ڈاکٹر عامر لیاقت نے شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا، عامر لیاقت کا کہنا تھاکہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں میں نے شادی پسند کی ہے،عامر لیاقت حسین نے 10 فروری کو سوشل میڈیا پوسٹس میں تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے 9 فروری کو خود سے کم عمر 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کرلی۔
عامر لیاقت نے تیسری شادی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا تھا جب کہ کچھ ہی گھنٹے قبل ان کی سابق اور دوسری اہلیہ اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے رکن قومی اسمبلی سے خلع لے لی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی