عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا

Mar 02, 2022 | 10:02:AM
عوام گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ہوجائیں تیار
کیپشن: مہنگی کا جھٹکا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کے ایک اور بری خبر، معمولی ریلیف کے بعد عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرانے کی تیاریاں، اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق عوام گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لئےہوجائیں تیار۔اوگرا نے گیس اوسطاً 16.37 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔اوگرا نے گیس اوسط16.37 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔سوئی ناردرن کے لئے گیس اوسط 16.37فیصد مہنگی اورسوئی سدرن کے لئےگیس اوسط 6.35 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

اسی طرح سوئی ناردرن کے لئےگیس کے نرخ 94 روپے فی ایم ایم بی یو بڑھانے،سوئی سدرن کے لئےگیس کے نرخ 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

 اوگرا کا کہناتھا کہ سوئی کمپنیوں نے 2021-22 کے لئے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔اوگرا کی سفارشات پر فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹی فیکشن جاری کرے گی۔

مزیدپڑھیں:حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا۔۔ ایل پی جی بھی مہنگی کردی