اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان کل ملتوی ہونے والا میچ آج ہوگا

Mar 02, 2021 | 17:46:PM
اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان کل ملتوی ہونے والا میچ آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپرلیگ کا 12 واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کل ملتوی ہونے والا میچ آج شام 7بجے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطا بق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایک روز کے وقفے کے بعد دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی جیت کی تلاش ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گزشتہ روز شام 7 بجے شیڈول میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کردیا گیا تھا۔