حکومت کی امیدوں پر اوس۔۔الیکشن کمیشن کاسینٹ انتخاب پرانے طریقے سے کرانے کا اعلان

Mar 02, 2021 | 11:51:AM
حکومت کی امیدوں پر اوس۔۔الیکشن کمیشن کاسینٹ انتخاب پرانے طریقے سے کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والا سینٹ انتخاب وقت کی کمی کی وجہ سے پرانے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق سینٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے کہ وہ سینٹ انتخابات میں کرپٹ پریکٹسز کو روکے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سینٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر تین رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی چار ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

کمیٹی نادرا، ایف آئی اے، وزارت آئی ٹی اور متعلقہ افراد سے معاونت لے سکتی ہے، کمیٹی میں سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈی جی آئی ٹی اور سعید گل شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں ہونے والے گزشتہ دن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی رائے کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت اوپن بیلٹنگ کے ذریعے سینٹ کا الیکشن کرانا چاہتی تھی اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رائے لینے کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا گیاتھا،ذرائع کے مطابق حکومت کو خدشہ تھا کہ شاید اسے ووٹ نہ ملیں اور سینٹ میں اسے ناکامی کا سامناکرنا پڑے۔اس لئے حکومت اوپن بیلٹنگ کا طریقہ اپنانا چاہتی تھی۔