گورنر پنجاب سے چئیرمین بورڈ آف ڈایئکٹر لیسکو کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Jun 02, 2023 | 12:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے چئیرمین بورڈ آف ڈایئرکٹر لیسکو حافظ میاں محمد نعمان کی قیادت میں بورڈ ممبران کے وفد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لیسکو لاہور کی مجمعوعی کارکردگی اور عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

وفد میں چیف ایگزیکٹو لیسکو شاھد حیدر، بورڈ ممبران ڈاکٹر علی ایاز صادق، مجاہد اسلام، عمران گورایہ، جہانزیب بدر شامل تھے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اداروں میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ صارفین کو بجلی کی فراہمی میں مشکلات کو دور کیا جائے۔ ملازمین کی تربیت کا اہتمام کیا جائے کہ وہ صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ حکومت بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور عام عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ 

چئیرمین حافظ میاں محمد نعمان نے بتایا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اب تک 5000 پانچ ہزار افراد کی شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری محکموں سے 7 ارب روپے اور غیر سرکاری لوگوں سے 26 ارب کے واجبات وصول کرنے ہیں۔ واسا، ہسپتالوں اور جیلوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باوجود بجلی کی فراہمی کی ہدایات دے دی ہیں۔ اوور بلنگ کے تدارک کے لئے اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔  اس کے لئے تمام صارفین کو نئے ڈدیجیٹل میٹر کی فراہمی کے لئے چائنہ کی کمپنی سے معاملات جلد طے پاجائیں گے۔ صارفین 300روپے ماہانہ پر یہ میٹر حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  صدر پی ٹی آئی پرویز الہی بکتر بند گاڑی میں ضلع کچہری پیش

لیسکو کے مطابق 70 ہزار کیس عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ ان کیسوں کو جلد نمٹانے کے لئے لیسکو کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو ازسرنو تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چئیرمین بورڈز آف ڈائریکٹرز لیسکو کے مطابق نادہندہ پراپرٹیز کو مستقل بلیک لسٹ کیا جائے گا واجبات کی ادائیگی تک بجلی فراہمی منقطع رہے گی۔