سکول کھولنے ۔۔میٹرک اور انٹرامتحانات کا معاملہ۔۔ آج سب سے اہم دن

Jun 02, 2021 | 00:48:AM
 سکول کھولنے ۔۔میٹرک اور انٹرامتحانات کا معاملہ۔۔ آج سب سے اہم دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سکول کھولنے ،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہورہی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بورڈ امتحانات سے متعلق بھی حتمی فیصلہ ہوگا۔ تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع جبکہ اس اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ویرا ت کو ہلی کا جھو ٹ پکڑا گیا۔۔سو شل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ دسویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات 23 جون اور انتیس جولائی کو ہونگے۔یہ فیصلہ گزشتہ دنوں منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر اور نیشنل کورآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔اجلاس میں امتحانات کی تیاری کی غرض سے صوبوں کو کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کل سے دسویں اور بارہویں جماعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عا مر لیاقت نے قتل کی کو شش کی ۔۔تیسری بیوی ہونے کی دعو یدا رہانیہ خان کےسنسنی خیز انکشافا ت