بونے افراد جب بڑی کرسی پر بیٹھ جائیں تو سسٹم مضبوط نہیں ہوتا۔۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

Jul 02, 2021 | 18:44:PM
بونے افراد جب بڑی کرسی پر بیٹھ جائیں تو سسٹم مضبوط نہیں ہوتا۔۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ حکومت کو غلط فہمی ہے میرے جانے کے بعد ان کے کیسز لٹک جائیں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے آخری مقدمے کی سماعت مکمل کی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا کیس نئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ 
سرکاری وکیل نے انہیں بتایا کہ ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمن بگٹی کے خلاف سپریم کورٹ نے کاروائی معطل کردی ہے۔چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے، انجام گلستان کیا ہوگا ۔ انہوںنے کہا بہادر خان نے یہ مصرع پارلیمنٹ میں آخری روز پڑھا تھا اور کہا تھا کہ جب جھوٹے انسانوں کو تحفظ ملے تو سمجھ لو قانونی کی حکمرانی خطرے میں ہے، بونے افراد جب بڑی کرسی پر بیٹھ جائیں تو سسٹم مضبوط نہیں ہوتا۔
 انہوں نے کہا کہ دور دراز سے اآنے والے سائلین کو انصاف کی فراہمی ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔ ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ ہم سب کو آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں مطمئن ضمیر کے ساتھ عدلیہ سے رخصت ہو ر ہا ہوں۔