دسمبر 2023 : برآمدات 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Jan 02, 2024 | 15:52:PM
دسمبر 2023 : برآمدات 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،دسمبر 2023 میں برآمدات 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ  کے مطابق دسمبر2023  کی برآمدات 18 ماہ کے اوسطً 2 ارب 40 کروڑ ڈالر سے بہت بہتر رہی،دسمبر 2022 کے مقابلے دسمبر 2023 میں برآمدات میں 22 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا،دسمبر 2023 میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی،دسمبر 2022 میں برآمدات 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تھی۔

دسمبر 2022 کے مقابلے دسمبر 2023 میں درآمدات 12 فیصد کمی سے 4ارب 51 کروڑ ڈالر رہی،دسمبر 2023 میں تجارتی خسارہ 40 فیصد کمی سے 1ارب 70 کروڑ ڈالر رہ گیا جبکہ دسمبر 2022 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 84 کروڑ ڈالر تھا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 6 ماہ میں برآمدات 5 فیصد اضافے سے 14 ارب 98 کروڑ ڈالر رہی ،رواں مالی سال 6 ماہ میں درآمدات 16 فیصد کمی سے 26.12 ارب ڈالر رہی،رواں مالی سال 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 فیصد کمی سے 11.14 ارب ڈالر رہ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا ہو گیا،اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی