چکن سستا،انڈے مہنگے ہو گئے

Jan 02, 2024 | 11:38:AM
چکن سستا،انڈے مہنگے ہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہی فارمی انڈوں کی قیمت آسمان سےباتیں کرنےلگی۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں مزید2روپےکااضافہ ہو گیا،انڈےفی درجن 376روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،مارکیٹ میں فی درجن انڈے450روپےسےزائدقیمت میں فروخت ہونے لگے،انڈوں کی پیٹی 11160 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی،برائلر کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوئی،مارکیٹ کمیٹی کی جانب سےگوشت کی سرکاری قیمت531روپےفی کلوجاری کی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 352 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 366روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا ہو گیا،اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی