ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دینگے، پی ٹی آئی ارکان پرویز الٰہی کو ہی ووٹ دینگے، فواد چودھری 

Jan 02, 2023 | 20:53:PM
پی ٹی آئی رہنما فوا چودھری، موجودہ حکومت، معاشی، سیاسی پالیسی، اعتماد کا ووٹ،
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے پاس معاشی،سیاسی پالیسی نہیں ،پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لینے کی طرف بڑھ رہے ہیں اس کے بعد اسمبلی کی تحلیل ہو گی ،پنجاب اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے پی ٹی آئی ممبران پرویز الٰہی کو ووٹ دیں گے۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ بزنس مین اور پورا پاکستان معیشت سے پریشان ہے ،پی ٹی آئی معیشت پر وائٹ پیپرلانچ کر رہی ہے ،کل معیشت کے تمام پہلو عوام کے سامنے رکھیں گے ۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات سب کے سامنے ہیں ،اعظم سواتی کو ضمانت مل گئی ہے امید کرتے ہیں ان کو انصاف بھی ملے گا ،نظام انصاف کے چہرے پر اعظم سواتی کی گرفتاری سے سیاہ دھبہ لگا ہے ،اعظم سواتی سے طاقتور لوگوں کو للکارنے پر ایسا سلوک کیا گیا ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ آٹھ ماہ پاکستان میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیاں ہوئیں ،عمران ریاض،جمیل فاروقی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورارشد شریف کو شہید کیا گیا ،سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے اور میڈیا پر پابندیاں لگا نے سے معیشت نہیں سنبھلے گی ۔
ان کاکہناتھا کہ بزنس مین ڈار صاحب کو کہہ رہے ہے 224 پر ہی ڈالر لے دیں ،سونے کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں لوگ ڈالر کے بعد سونا خرید رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ستر فیصد لوگ پاکستان میں الیکشن چاہتے ہیں چھڑی کے زور پر الیکشن روکنا چاہتے ہیں ،کراچی کو ٹھیک کرنے کا کریڈٹ راحیل شریف سمیت دیگر فوجی جرنلز کو جا تا ہے ،پاکستان کی اتھارٹیز نے کراچی کو ٹھیک کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
فواد چودھری نے کہاکہ کراچی میں غنڈہ گردی کر کے پی ٹی آئی کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا کر کے پرتشدد حالات پیدا کرنا شہدا کے خون سے غداری ہو گی ،ان کاکہناتھا کہ بلوچستان میں باپ امی بن گیا ہے اس کے بچے پی پی میں شامل کئے جا رہے ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اب وہ دور نہیں کہ امیدوار کو ادھر ادھر کر دیں ستر فیصد ووٹ عمران خان کا ہے ،پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ،انہوں نے کہاکہ احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ الیکشن کروانے کا کہتے رہے بعد میں جوتے چھوڑ کر بھاگ گئے ۔
فوادچودھری نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کے پی اور بلوچستان کے وزرائے اعلی کو نہیں بلایا گیا ،شہباز شریف کی حکومت جب سے آئی انہوں نے افغانستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ،افغانستان سے ہمارے تعلقات بریک اپ ہو چکے ہیں ،بلاول روز واشنگٹن جاتے ہیں افغانستان سے تعلقات کیوں نہیں بہتر کر سکے ۔
انہوںنے کہاکہ ایل سی کھلوانے کے پیسے نہیں اتنے بڑے آپریشن میں کیسے جائیں گے ،موجودہ حکومت کے پاس معاشی،سیاسی پالیسی نہیں ،ان کاکہناتھا کہ پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لینے کی طرف بڑھ رہے ہیں اس کے بعد اسمبلی کی تحلیل ہو گی ،پنجاب اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے پی ٹی آئی ممبران پرویز الٰہی کو ووٹ دیں گے ،پی ٹی آئی رہنمانے کہاکہ ہمارے ایم پی ایز کو کا لیں آئیں اس کی تحقیقات کر رہے ہیں ،جبرل باجوہ ریٹائرڈ ہو چکے وہ اسٹیبلشمنٹ کا حصہ نہیں ،ان کاکہناتھا کہ کامران ٹیسوری کا کردار سب کے سامنے ہے ،منظور وسان کو میں پاگل خانے میں دیکھ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ