درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔۔مشیر تجارت

Jan 02, 2022 | 19:58:PM
درآمدات۔کمی۔اضافہ برآمدات۔ ٹویٹ۔تجارت
کیپشن: مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅدنے کہا ہے کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ جولائی تادسمبر کی پہلی ششماہی میں برآمدات 25 فیصد بڑھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ درآمدات میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے ، دسمبر کے دوران 6.9 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔نومبر میں درآمدت کا حجم 7.9 ارب ڈالر تھا، ایک ماہ میں درآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی آئی، دسمبر 2021 کے لیے درآمدی تخمینہ 6.2 ارب ڈالر تھا۔ انہوں نے کہا کہ جولائی تادسمبر کی پہلی ششماہی میں برآمدات 25 فیصد بڑھیںجو 15.125 ارب ڈالر ہوگئیں، جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران برآمدات 12.110 ارب ڈالر تھیں۔مشیر تجارت کا کہا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے برآمدات کا ہدف 15 ارب ڈالر تھا۔دسمبر 2021 کے دوران برآمدات اور درآمدات کی تفصیل جلد شیئر کی جائیں گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔اومی کرون کے وار پر وار۔۔سکول، شادی ہالز، سفری پابندیاں دوبارہ عائد؟دوبارہ لاک ڈاﺅن؟ حکومت کا اہم فیصلہ !