خواجہ آصف،رانا ثنا،شہبازشریف کےاثاثے بڑھنےکا طریقہ کار ایک جیسا : شہزاد اکبر

Jan 02, 2021 | 15:05:PM
خواجہ آصف،رانا ثنا،شہبازشریف کےاثاثے بڑھنےکا طریقہ کار ایک جیسا : شہزاد اکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف،رانا ثنا،شہبازشریف کےاثاثے بڑھنےکا ایک ہی طریقہ کار ہے۔خواجہ آصف بھی کیلبری فونٹ استعمال کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

معاون خصوصی  وزیراعظم برائے احتساب  شہزاد اکبر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ خواجہ آصف نےدبئی کےاکاؤنٹس سےپاکستان میں اکاؤنٹس میں ٹی ٹیاں لگائیں۔تنخواہوں سےمتعلق ان کےپاس کوئی دستاویزنہیں ہے۔لیگی رہنما کی ساری رقم دبئی کےاکاؤنٹ میں کیش ہیں ۔22لاکھ روپےماہانہ کاثبوت مانگیں تو کہتےہیں وہ کیش دےرہےتھے ۔خواجہ آصف بتائیں وہ  ایساکون ساکاروبارکرتےتھےجوکیش میں ہی ہوتاتھا؟

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف،راناثنا اللہ،شہبازشریف کےاثاثےبڑھنےکاایک ہی طریقہ کارہے۔خواجہ آصف جیسا کام اسحاق ڈار کر چکے ہیں۔مریم نواز کو 800ملین سے زائد رقم ملی تھی اس میں بھی ایسا طریقہ استعمال کیاگیا۔شہزاد اکبر نے  کہا خواجہ آصف بھی کیلبری فونٹ استعمال کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔انہوں نےایف بی آرمیں تنخواہ کی مدمیں 14کروڑروپےظاہرکئے۔چلیں 14کروڑروپےملنےکاثبوت ہی دکھادیں۔

انہوں نے لیگی رہنما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا خواجہ آصف 6سال میں تین وزارتوں پررہے۔ان کے1993میں اثاثے51لاکھ روپےتھے۔اب خواجہ آصف اور ان کی فیملی کے نام 48بنک اکاوَنٹس ہیں۔ان سیاستدانوں نے کرپشن کے تحت جائیدادیں بنائی ہیں۔