اہلکاروں نےطالبعلم کو سیدھی گولیاں ماریں،پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

Jan 02, 2021 | 12:11:PM
اہلکاروں نےطالبعلم کو سیدھی گولیاں ماریں،پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد کے جی ٹین  سیکٹر میں اے ٹی ایس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی پر فائرنگ کرکے طالبعلم  کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ آئی جی اسلام آباد  کے نوٹس پر 5اہلکاروں کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ ندیم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس کے مطابق اسامہ کے جسم پر 6 گولیاں لگیں۔ترجمان پمز ہسپتال کے مطابق اسامہ ندیم کی چھاتی،کمر اور سر پر فائر لگے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔
کار سوار اسامہ کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے کو 16،17 گولیاں ماری گئیں جس سے وہ جاں بحق ہوا۔  ٹائر کے بجائےونڈ اسکرین پر فائر کرکرنا کھلم کھلا دہشت گردی ہے۔ پولیس والوں نے اعتراف کیا ہے بچہ بے قصور تھا۔وزیراعظم، وزیرداخلہ ،اسلام آباد انتظامیہ سےانصاف کی اپیل کرتا ہوں،ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے۔

دوسر ی جانب ترجمان اسلام آباد پولیس  کا کہنا ہے کہ پولیس کورات کو کال ملی کہ گاڑی سوار ڈاکو شمس کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے ہیں جس پر اے ٹی ایس پولیس نے کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نہ روکنے پر ٹائروں پرفائر کئے. بدقسمتی سے دو فائر  ڈرائیور کو لگے جس سے اس کی موت ہوگئی۔

ادھر آئی جی اسلام آباد  کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد ملوث انسداد دہشتگردی فور س کے سب انسپکٹر سمیت 5اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ 5پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔