’کچھ چیزیں آپ کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں‘ثانیہ مرزا پھٹ پڑیں

Feb 02, 2024 | 16:09:PM
’کچھ چیزیں آپ کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں‘ثانیہ مرزا پھٹ پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا  کی  حالیہ پوسٹ نے  دیکھنے والوں کو  ہلا کر رکھ دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق شعیب ملک کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد بھی اس معاملے پرخاموشی اختیار کیے رکھنے والی ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی حالیہ پوسٹ نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا ہے کیونکہ بھارتی ٹینس سٹار نے اپنے جذبات کا اظہارکردیا۔

خیال رہے کہ سابق کرکٹ کپتان اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے بعد سابق بھارتی ٹینس سٹار کے والد کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ اُن کی بیٹی نے شعیب سے خلع لی ہے، بعد ازاں ثانیہ کی بہن کی جانب سے بھی پیغام جاری کرتے ہوئے پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

اس دوران ثانیہ نے سوشل میڈیا پر اپنی روٹین کی سرگرمیوں کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشنز کے ذریعہ اپنی مضبوط شخصیت ظاہر کی,تاہم اب اُن کی جانب سے شیئر کی جانے والی انسٹا پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ" ہرخاموشی کے پیچھے ایک طوفان چُھپا ہوتا ہے۔"

ثانیہ نے انگریزی زبان میں پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا ہے کہ" آپ زندگی میں ہزاروں چیزوں سے گزرتے ہیں جن سے متعلق لوگوں کو علم بھی نہیں ہوتا، آپ ایسی چیزوں سے گزرے ہوتے ہیں جو آپ کو ہلاکر رکھ دیتی ہیں، تبدیل کردیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں، آپ کو تعمیر کرتی ہیں اور سکھاتی ہیں کہ اتنا مضبوط کیسے بننا ہے جتنا کہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔"

یہ بھی پڑھیں:جی پی ایس کی ہدایات پر عمل، کار سوار خاتون کو مہنگا پڑ گیا

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ " سب سے بڑھ کر آپ وہ ہیں جو آپ ہیں، اس لیے اگر اگلی بار ان چھوٹی چیزوں کی وجہ سے جانچے جو اس نے دیکھیں، اور مداخلت کرے تو یاد رکھیں کہ آپ کن چیزوں سے گزرے ہیں، اور مسکراتے ہوئے چلتے رہیں کیونکہ آپ کے پاس کسی دوسرے پر ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے، آپ پہلے ہی اپنے آپ پر بہت کچھ ثابت کرچکے ہیں جو طوفانوں سے گزرچکا ہے اورکیونکہ آپ نے خود اس طرح سنبھال رکھا ہوتا ہے تو لوگوں نے وہ دیکھا تک نہیں ہوتا ۔"

ان الفاظ  سے  یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کسی بھی عورت کے لیے اُس کا گھر ٹوٹنا چھوٹی بات نہیں ہوتی، لیکن اس کے پیچھے چھپی اصل وجوہات کا تعین کیے بغیر محض تفریح طبع کے لیے کی جانے والی دوسروں کی قیاس آرائیاں اسے انتہائی تکلیف پہنچاتی ہیں۔