پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم،لڑکوں کے افریقی رقص نے محفل لوٹ لی

Feb 02, 2024 | 13:33:PM
پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم،لڑکوں کے افریقی رقص نے محفل لوٹ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: @instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عام انتخابات میں چند دن باقی ہیں اور تمام  سیاسی پارٹیوں کی جانب سے الیکشن مہم  زورو شور سے جاری ہے ، کارنر میٹنگز ہوں یا پھر جلسہ عام ، اپنے اپنے انتخابی نشان کی تشہیر بھی منفرد انداز سے کی جا رہی ہے ، ایسا ہی کچھ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے زیر اہتمام کراچی میں منعقد ہ ایک جلسےکے دوران ہوا، جس میں لڑکوں کے افریقی  رقص نے محفل لوٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کی گہما گہمی اس وقت پورے ملک میں عروج پر ہے ، الیکشن کمپیئن کے نام پر ہر سیاسی جماعت جلسے،جلوس اور کارنر میٹنگز منعقد کر رہی ہے جہاں عوام کو تسلی کروائی جا رہے کہ ہر صورت ان کے مسائل حل کئے جائیں گے،اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے،جس میں ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کارنر میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈانسر لڑکوں سے خوب رقص کروایا، یہ رقص کراچی میں رہنے والے بلوچ نوجوانوں کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہواہے  کہ "جب الیکشن کا وقت ہے، کراچی کی سڑکوں پر جمہوریت لانے کا رقص  ہوتاہے! پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ میں شاندار کارکردگی،ہمارے تمام مسائل کا حل ہے، آئیے ڈانس کریں۔"

ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ  لڑکوں  نےافریقی لباس  میں (جنگلات میں پہنے جاتے ہیں) مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے رقص کیا ۔زیادہ تر اس طرح کے رقص میں کراچی کے علاقے لیاری کے بلوچ نوجوان بہت مشہور ہیں۔