ایل ڈی اے میں جعلی حاضریاں، انکوائری کا آغاز کردیا گیا 

Feb 02, 2024 | 13:24:PM
 ایل ڈی اے میں سکیورٹی گارڈز کی جعلی حاضریاں اور لاکھوں کی ماہانہ تنخواہوں کے غبن کے سکینڈل میں اہم پیشرفت سامنےآ گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)  ایل ڈی اے میں سکیورٹی گارڈز کی جعلی حاضریاں اور لاکھوں کی ماہانہ تنخواہوں کے غبن کے سکینڈل میں اہم پیشرفت سامنےآ گئی۔

ایل ڈی اے کےسابق چیف سکیورٹی افسر سمیت 4 اہلکاروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  کیپٹن (ر) احمد فراز، اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر علی رضا شاہ، سینئر انفورسمنٹ انسپکٹر محمد نواز، عمر افتخار کیخلاف پیڈا ایکٹ لگایا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اویس مشتاق انکوائری افسر مقرر  جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ نعمان علی کو محکمانہ نمائندہ مقرر کردیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق چیف سکیورٹی افسر تنخواہ شیٹ میں ردوبدل کے مرتکب پائے گئے۔ افسران و اہلکاروں کو 7دن کے اندر تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے 5 فروری کو ہونیوالے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کردیئے

رپورٹ  میں مزید بتایا گیا ہے کہ افسران و اہلکاروں پر ماہانہ 40لاکھ روپے کے غبن کا الزام تھا۔ کیپٹن (ر )احمد فراز بیک وقت 2اہم عہدوں پر براجمان تھے جبکہ اس وقت کیپٹن (ر )احمد فراز ڈائریکٹر ہاؤسنگ ایل ڈی اے بھی تعینات ہیں۔

یاد رہے کہ کیپٹن (ر )احمد فراز بنیادی طور پر ٹیپا سروس کے افسر ہیں جوکہ ایل ڈی اے میں سابق دور حکومت میں آئے تھے۔ احمد فراز کو انکوائری کے دوران واپس ٹیپا میں بھجوانا تھا تاہم اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا ہے۔