ن لیگ کو بڑا جھٹکا: عمران خان نے اہم وکٹ گرا دی

Feb 02, 2023 | 12:12:PM
جڑانوالہ سے نون لیگ کے ٹکٹ پر منتخب رکنِ صوبائی اسمبلی رائے حیدر علی خان نے ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں۔ ایم پی اے رائے حیدر علی خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جڑانوالہ سے نون لیگ کے ٹکٹ پر منتخب رکنِ صوبائی اسمبلی رائے حیدر علی خان نے ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں۔ ایم پی اے رائے حیدر علی خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

رائے حیدر خان نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کی قیادت اور پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنڈے کی بھرپور تائید کا اعلان کیا۔ رائے حیدر علی خان پی پی 101 جڑانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

اس موقع پر رائے حیدر علی خان نے کہا کہ عمران خان فسطائیت کیخلاف جدوجہد کا استعارہ، قومی قیادت کی اہلیت و صلاحیت کا لوہا منوا چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خوف میں نام نہاد اہلِ سیاست پوری قوت سے دستور و جمہوریت کو کچلنے میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان کی سیاست کو جواب ننگی جارحیت اور فسطائیت سے دیا جا رہا ہے۔

رائے حیدر علی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کا انتخاب ہیں، نشانہ انتقام بنا کر قوم کی توہین کی جا رہی ہے، مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پر چلتی معیشت کو ہفتوں، عشروں میں تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، عوام بدترین مہنگائی کے بوجھ تلے بِلک رہے، بے رحم گروہ نے ان پر زندگی تنگ کر دی ہے، حقیقی آزادی کے حصول کی جدوجہد میں عمران خان کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مزید تباہی کے گھاٹ اتارنے کی بجائے فوری عام انتخابات کے ذریعے عوام کو فیصلے کا حق دیا جائے۔ عمران خان نے رائے حیدر علی خان کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔