بھارت: کسانوں کا 6 فروری کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے کسانوں رہنماؤں نے 6 فروری کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نیو دہلی کے ارد گرد جاری دھرنوں کے علاوہ بھی مختلف شہروں میں کاشتکاروں نے ریلیاں نکالیں۔سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ کسان مورچہ کے رہنماؤں نے کہا کہ 6 فرروی کو ہائی ویز اور سڑکیں بلاک کر دی جائیں گی۔ٹکری بارڈر پر خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش کا کہنا تھا کہ قوانین کی واپسی نہیں تو گھروں کو واپسی بھی نہیں ہو گی۔پنجاب کے شہر موگا میں خواتین کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔مظاہرین نے کہا کہ کالے قوانین بنا کر مودی نے ان کی آنے والی نسلوں پر حملہ کیا ہے۔