اقامہ کی تجدید نہیں ہوسکتی۔ ۔غیر ملکیوں کیلئے سعودی عرب کا پریشان کن اعلان

Dec 02, 2021 | 22:02:PM
پاسپورٹ۔اقامہ۔ سعودی عرب۔تجدید۔فیس
کیپشن: اقامہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اگر پاسپورٹ کی معیاد باقی نہیں تو اقامے کی تجدید بھی نہیں ہوگی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مملکت کے محکمہ پاسپورٹ امیگریشن (جوازات) کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے سوال کیا کہ اقامہ کی تجدید کےلئے ایکسپائرپاسپورٹ سے اقامہ تجدید ہوسکتا ہے؟۔۔
 محکمہ نے وضاحت کی کہ اقامہ کی تجدید کے لئے لازمی ہے کہ نئے پاسپورٹ کی انٹری محکمہ کے سسٹم میں کرائی جائے، ایکسپائر پاسپورٹ پر اقامہ کی تجدید نہیں کرائی جاسکتی۔محکمہ نے بتایاکہ سسٹم میں ایکسپائر پاسپورٹ کی صورت میں اقامہ تجدید کی کارروائی از خود رک جائے گی۔ا قامہ کی تجدید نہ ہونے کی صورت میں غیرملکی کو سعودی عرب چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اقامہ کی تجدید کےلئے سب سے پہلے مطلوبہ مدت کے حساب سے مقررہ فیس ادا کی جاتی ہے جس کے بعد ابشر یا مقیم پورٹل سے تجدید کی کارروائی مکمل کی جاتی ہے۔اسی طرح فیس ادا کرنے اور تجدید کی کمانڈ دینے پر بھی اقامہ کی تجدید نہ ہونے کی صورت میں جوازات کے خودکار نظام کے ذریعے اس امر کی نشاندہی کردی جاتی ہے۔ سعودی پاسپورٹ کو ری نیو کرانے کے عمل کو نقل معلومات کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ اشناشاہ کی پیلے لباس میں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل