چقند ر کھا ئیں۔۔۔۔ صحت بنائیں

Dec 02, 2020 | 23:23:PM
چقند ر کھا ئیں۔۔۔۔ صحت بنائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)چقندر بلڈ پریشر کو کم کرنے، اندرونی سوزش اور سوجن کو ختم اور کم کرنے، خون کی کمی پر قابو پانے اور جلد کی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ یہ قوت مدافعت بڑھانے میں بھی بہت مدد دیتاہے۔ فائبر، پوٹاشیم، وٹامن سی، فولاد، فولیٹ سے بھر پور یہ سبزی جسم کا  مدافعتی نظام مضبوط بنا کر جسم کو متعدد قسم کی بیماریوں سے لڑتابھی ہے ۔اس حیرت انگیز سبزی کو بطو ر سلا د بھی استعمال کیا جا سکتاہے ۔اس سے بنا ہوا سلا د کھا کر آپ تا زگی اور تندرستی محسو س کرینگے۔اس سبزی کو زیا دہ تر پا کستان میں بطو ر سلا د استعمال کیا جاتا ہے ۔
 تفصیلات کے مطا بق چقند رخون کے سرخ جسیمے (ریڈ بلڈ سیلز) پیدا کرتاہے۔ سردیوں کے موسم میں نزلہ، زکام، کھانسی، گلے میں سوزش، بخار اور فلو جیسی دوسری علامتیں عام سی بات ہے۔ اسی وجہ سے ماہرین صحت سردیوں میں اس سبزی کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ مذکورہ بالا سرد موسم کی بیماریوں سے بچا جاسکے۔آپ بھی گھر والوں سے کہہ دیں کہ اس کو لازمی طور پر روز مرہ خورا ک میں شا مل کر لیں۔