کورونا ویکسین کا عام استعمال،برطانیہ اجازت دے کر پہلا ملک بن گیا

Dec 02, 2020 | 18:06:PM
کورونا ویکسین کا عام استعمال،برطانیہ اجازت دے کر پہلا ملک بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)برطانیہ نے حال ہی تیار ہونے والی دنیا کی پہلی کورونا ویکسین کے عام استعمال کی اجازت دے دی اس طرح برطانیہ وہ پہلا ملک بن گیا جہاں ا مریکا کی فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک کمپنیوں کی ویکسین استعمال ہوگی۔

 فارماسیوٹیکل کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک نے گزشتہ ماہ 10 نومبر کو دعویٰ کیا تھا کہ ان کی تیار کردہ ویکسین بیماری سے تحفظ کے لئے 90 فیصد سے زیادہ مو¿ثر ہے جب کہ اسی ویکسین کے آخری مرحلے کے حتمی نتائج 19 نومبر کو جاری کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ویکسین کورونا سے تحفظ کے لئے 59 فیصد سے زیادہ مو¿ثر ہے۔

 خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں برطانوی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے انگلینڈ کے ہسپتالوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ ہفتے سے کورونا ویکسین کو سب سے پہلے طبی رضاکاروں پر استعمال کیا جائے اور اولڈ ہومز میں رہنے والے عمر رسیدہ افراد کو بھی ویکسین کے ڈوز لگائے جائیں گے۔واضح رہے برطانوی حکومت نے پہلے ہی 4 کروڑ ویکسینز کا آرڈر دے رکھا ہے جو 2 کروڑ افراد کو لگائی جائیں گی۔ ویکسین کے دو ڈوز ایک شخص کو لگائے جائیں گے، اس طرح ہر ایک شخص کو 2 انجکشن لگیں گے۔پروگرام کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام تک برطانیہ کو ویکسین کی محدود تعداد فراہم ہو جائے گی جب کہ جلد ہی امریکا کی ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی بھی ان کی ویکسین سے متعلق فیصلہ سنائے گی۔
 
 امکان ہے کہ برطانیہ کے بعد یورپی یونین اور امریکا بھی تیار ہونے والی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر مذکورہ ویکسین کے استعمال کی اجازت کچھ ایشیائی ممالک بھی دیں گے۔