اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں ، مزید سیلاب کا خطرہ

Aug 02, 2022 | 21:38:PM
مزید سیلاب ، کی پیش گوئی
کیپشن: سیلاب کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اگست میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک بھر میں اگست میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، پنجاب، آزاد کشمیر اور جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔کے پی اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بھی معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں رواں ماہ معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔رواں ماہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کا عمل تیز کردے گا جس سے دریاوں میں پانی کا بہاو بھی بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا اپنا 2 روز کا راشن سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان