سپاہی اعجاز احمد شہید ،دھرتی کی حفاظت کیلئے وطن پر قربان ہوگیا

Apr 02, 2023 | 12:08:PM
سپاہی اعجاز احمد شہید ،دھرتی کی حفاظت کیلئے وطن پر قربان ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سپاہی اعجاز احمد شہید نے 2009 میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ان کے والدین کہتے ہیں سو بیٹے بھی ہوتے تو وطن پر قربان ہونے پر فخر کرتے۔

مادر وطن پر جان قربان کرنے والے شہدائے پاکستان کے ساتھ ساتھ قوم شہداء کے لواحقین کی قربانیوں کی بھی مقروض ہے۔ سپاہی اعجاز احمد ایک بہادر اور نڈر سپاہی تھے۔ سپاہی اعجاز احمد نے پاک فوج کی سندھ رجمنٹ میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی۔

6 ستمبر 2009 کو باجوڑ میں دھشتگردوں کے خلاف ایک آپریشن میں جام شہادت نوش کیا۔ شہید کے والد کہتے ہیں میرا بیٹا بہت چھوٹی عمر میں ہم سے بچھڑ گیا۔ان کے والد کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سپاہی اعجاز کو گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اس نے اپنے زخمی ہونے کی اطلاع صرف اپنے دوستوں کو دی۔ مجھے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ اگر میرے 100 بیٹے بھی ہوتے تو میں اس وطن پر قربان کر دیتا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی نامور گلوکار شوکت علی کو بچھڑے 2 سال بیت گئے 

سپاہی اعجاز احمد کی والدہ کہتی ہیں کہ میرے بیٹے کو آرمی میں کھلاڑی بھرتی ہونے کا بہت شوق تھا۔ اللہ تعالی نے مجھے ایک بہادر بیٹا عطا کیا جس نے مجھے کبھی پریشان نہیں کیا۔

مادر وطن کے جانباز کی عظیم ماں کا حوصلہ و عزم لازوال ہے، کہتی ہیں اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں ایک شہید کی ماں ہوں۔اگر میرے اور بھی بیٹے ہوتے انہیں بھی وطن پر قربان کر دیتی۔

 قوم کے ہر پیر و جواں کا سلام ہو وطن کے جانثار شہداء اور ان کے لواحقین پر، جنہوں نے اپنا سب کچھ وطنِ عزیز پر قربان کر دیا۔