پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

Sep 01, 2023 | 20:02:PM
پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کمیشن نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

اس حوالے سے پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ یکم ستمبر تک ڈیلر کا مارجن بڑھانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، حکومت اور دیگر ذمہ داران نے بیٹھ کر ہمارے ساتھ تحریری معائدہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ڈیلر مارجن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ڈیلر مارجن کیساتھ ہم پیٹرول پمپ نہیں چلا سکتے، اخراجات کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے۔

عبدالسمیع خان نے خبردار کیا کہ ڈیلر مارجن فوری طور پر بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تو ہڑتال کی طرف جائیں گے۔