لوک سبھا کے سابق ممبر کو28 سال پرانے قتل کیس میں عمر قید کی سزا

Sep 01, 2023 | 13:13:PM
بھارتی سپریم کورٹ نے28 سال پرانے دُہرے قتل کیس میں لوک سبھا کے سابق ممبر کو عمر قید کی سزا سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے28 سال پرانے دُہرے قتل کیس میں لوک سبھا کے سابق ممبر کو عمر قید کی سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راشتریا جنتا دل کے سابق ممبر پر 1995 میں دو افراد کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ پربھوناتھ سنگھ نے 1995 کے الیکشن میں مخالف امیدوار کو ووٹ دینے پر دو افراد پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ ہلاک ہوگئے تھے۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز پربھوناتھ سنگھ کے خلاف قتل کیس کا فیصلہ سنایا اورجرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائی کورٹ کاپرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 18 اگست کو سیکشن 302 اور 307 کے تحت ملزم پر فرد جرم عائد کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں بہار کی ریاستی حکومت کو متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پربھوناتھ سنگھ تین مرتبہ لوک سبھا کے ممبر رہ چکے ہیں۔