پاکستان کا کون سا ہوٹل ہے جس پر ہر کسی کی نظریں ہیں ؟؟

Sep 01, 2022 | 21:05:PM
روز ویلٹ ہوٹل ، ہر کسی کی نظر
کیپشن: روز ویلٹ ہوٹل کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کے 12 بوئنگ 777 گراونڈ ہیں،دو جہاز طویل عرصے کیلئے گراونڈ ہیں، کمیٹی کو بتایا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل دسمبر 2020 سے بند پڑا ہے،روز ویلٹ ہوٹل کی مالیت 450 ملین ڈالر سے زائد ہے۔اس موقع پر نور عالم خان کا کہناتھا کہ روز ویلٹ ہوٹل ایسی جگہ ہے جسے سیاستدانوں سمیت ہر کوئی خریدنا چاہتا ہے،پی آئی اے حکا م نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،پی آئی اے نے لیز پر 4 طیارے منگوائے،ایف آئی اے اور پھر ای سی سی سے منظوری میں 2 ماہ لگ گئے،دو طیارے شارجہ میں ہی ہولڈ کرنے سے لیز شروع نہیں ہوئی،پی آئی اے کیلئے یورپی مارکیٹ اہمیت کی حامل ہے۔ یورپی مارکیٹ پی آئی اے کے کل ریونیو کا 30 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی قرضے اتارنے کیلئے منصوبہ لا رہا ہوں،عمران خان کا بڑا اعلان