فواد چودھری اور حامد خان آمنے سامنے، ایک دوسرے پرالزامات کی بارش

Sep 01, 2022 | 10:28:AM
پی ٹی آئی ,عمران خان,اسلام آباد ہائیکورٹ, حامد خان ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اپنے چیئرمین کے وکیل پر ہی عدم اعتماد کا اظہار کردیا ۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے دلائل میں کہا کہ فواد چوہدری نے کہا چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہیے۔اس پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ہمارا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں، اُس شخص  سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔

ضرور پڑھیں :عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی میں اختلافات سامنے آگئے

عمران خان کے وکیل حامد خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے  حامد خان  کو سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کا پارٹنر قرار دے دیا۔کہتے ہیں کہ عمران خان معافی مانگیں یا نہ مانگیں یہ مسئلہ نہیں ہے، عدالت کو مشورہ ہے کہ وہ شہباز گِل پر تشدد اور توہین عدالت کے کیس دونوں کو ساتھ سنے۔ اگر فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو پھر فیصلہ عوام کریں گے۔