ستمبر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

Oct 01, 2023 | 21:20:PM
ستمبر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔

ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 6.1 فیصد کا اضافہ ہوا، ستمبر میں روپے کی قدر میں اضافے نے اگست میں روپے کی کم ہونے والی قدر کو تقریباً پورا کر دیا ہے، 5 ستمبر کو روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 307.1 روپے کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ قرآن کو سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے پر اضافی نمبر دیئے جائینگے یا نہیں؟اہم خبر آگئی

تاہم بلیک مارکیٹ کی کارروائیوں کو روکنے کےلئے اقدامات شروع کرنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔ گزشتہ ماہ کے آخری کاروباری روز 29 ستمبر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 287.8 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ 5 ستمبر سے لے کر 29 ستمبر تک انٹربینک میں ڈالر 20 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 40 روپے سستا ہو چکا ہے۔