پروٹین آپکے لئے کتنا اور کیوں ضروری ہے ؟جانئے حیرت انگیز وجہ

Oct 01, 2022 | 10:57:AM
پروٹین آپکے لئے کتنا اور کیوں ضروری ہے ؟جانئے حیرت انگیز وجہ
کیپشن: کھانا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ڈائیٹنگ کے دوران بڑی مقدار میں پروٹین کی غذا لینا بغیر چکنائی کے ماس کے کم ہونے کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔

امریکی ریاست نیو جرسی کی یونیورسٹی آف رٹگز میں ہونے والےتجزیے میں معلوم ہوا کہ کسی بھی فرد کی غذا میں پروٹین کے معمولی سا اضافہ اس کے کھانے کے انتخاب کے معیار پر واضح اثر ڈال سکتا ہے۔یونیورسٹی میں نیوٹرِشنل سائنسز کی پروفیسر اور تحقیق کی مصنفہ سو شیپسز کا کہنا تھا کہ یہ چیز زبردست ہے کہ ڈائیٹنگ کے دوران غذا میں خود سے لی گئی معمولی سی زیادہ پروٹین سے ہری سبزیوں کے کھانے میں اضافہ اور چینی  کھانے میں کمی ہوجاتی ہے۔

تحقیق میں محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ پروٹین کو معمولی مقدار میں زیادہ کھانے سے ڈائیٹ کرنے والوں کو ایک اور فائدہ بھی تھا اور وہ یہ کہ یہ چیز وزن کم ہونے کی صورت میں چکنائی کے بغیر ماس کے کم ہونے کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔

واضح رہے کہ محققین کے مطابق پروٹین کی زیادہ مقدار میں کھپت کے اکثر صحت مندانہ نتائج ہوتے ہیں لیکن پروٹین کی غذا اور غذا کے ڈائیٹ کے معیار کے درمیان تعلق کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھا گیا تھا۔