نیوزی لینڈ امیگریشن کا تارکین وطن کے لیے مستقل رہائشی ویزا سکیم کا اعلان

Oct 01, 2021 | 00:10:AM
نیوزی لینڈ کا مستقل منصوبہ
کیپشن: نیوزی لینڈ ایمیگریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوزایجنسی)نیوزی لینڈ امیگریشن نے گزشتہ تین سال سے نیوزی لینڈ میں ورک ویزا پر کام کرنے والے تارکینِ وطن کے لیے مستقل رہائشی ویزا سکیم کا اعلان کر دیا ۔ اس سکیم کے تحت نیوزی لینڈ میں رہنے والے ایک لاکھ 65ہزار تارکین وطن نیوزی لینڈ میں مستقل رہائش اختیار کرنے کا فائدہ اٹھا سکیں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر امیگریشن کرس فافوئی نے گزشتہ روزمستقل رہائشی ویزا سکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم زیادہ تر کام سے متعلقہ ویزا ہولڈرز کے لیے دستیاب ہوگی جن میں ضروری مہارت ، ورک ٹو ریزیڈنسی اور پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا اور ان کے قریبی خاندان کے ارکان شامل ہوں گے- اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والے تارکین وطن کا 29 ستمبر 2021 تک نیوزی لینڈ میں ہونا لازمی شرط قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ دیگر شرائط میں سے کسی ایک شرط کا پورا کرنا لازمی ہوگا جن میں نیوزی لینڈ میں تین یا اس سے زیادہ سال رہنے والے' 27 ڈالر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ کمانے' لانگ ٹرم شارٹیج سکلز کی فہرست میں سے کسی ایک میں کام کرنے والے' صحت یا تعلیم کے شعبے میں پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے والے' ذاتی نگہداشت یا دیگر اہم ہیلتھ ورکر کے شعبہ میں کام کرنے والے اور بنیادی صنعتوں میں سے کسی ایک میں کام کرنے والے افراد شامل ہیں- یہ ویزا سکیم ان لوگوں کے لیے بھی دستیاب ہوگی جو نیوزی لینڈ میں اہم کارکنوں کے طور پر داخل ہوتے ہیں ، اور ان کے اہل خانہ 31 جولائی 2022 تک چھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔ ویزا ہولڈرز اپنی درخواست میں اپنے شراکت داروں اور انحصاروں کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔وزیر امیگریشن کرس فافوئی نے کہا کہ رہائشی ویزا سکیم دو مراحل یکم دسمبر 2021 اور یکم مارچ 2022 میں کھلے گی۔ اس سکیم کے تحت آنے والی درخواستوں کو ایک سال کے اندر اندر نمٹا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آرنے جولائی سے ستمبر تک ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کر لیا