عام انتخابات، جہانگیر ترین نے لودھراں سے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھا دیے

Nov 01, 2023 | 00:03:AM
عام انتخابات، جہانگیر ترین نے لودھراں سے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھا دیے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے معاملے پر لودھراں سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے دو قومی اور دو صوبائی حلقوں سے اعتراضات جمع کرا دیے ہیں۔

اعتراضات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 اور این اے 155 کی حلقہ بندیوں پر اٹھائے گئے ہیں، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 226 اور پی پی 227 سے بھی اعتراضات جمع کرا دیے گئے ہیں۔

جہانگیر ترین کے حلقہ بندیوں متعلق اٹھائے کے اعتراضات پر سماعت 2 نومبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کی مزید وکٹیں گرادیں

یاد رہے کہ ملک بھر سے مجموعی طور پر حلقہ بندیوں پر 1 ہزار 324 جبکہ پنجاب سے 672 اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

وضح رہے کہ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمعہ فہرست فارم 5 عوام کی آگہی کیلئے شائع کی، فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے جبکہ مزید ابتدائی حلقہ بندیوں کے نقشہ جات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں، تاہم ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 دن 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔