وزیراعظم عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ فوادچودھری نے خوشخبری سنا دی

Nov 01, 2021 | 18:52:PM
وزیراعظم، مہنگائی پرقابو، پیکیج
کیپشن: فوادچودھری، شہباز گل، میڈیا سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ وزیراعظم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پیکیج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں،ایک کروڑ سے زیادہ آبادی کو براہ راست ریلیف ملے گا۔
تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو فوادچودھری نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے فکر مند ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟؟پریشان کن خبر
انہوں نے کہاکہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا،فیصلہ کیاگیا پنجاب میں میئر کے انتخابات براہ راست الیکشن سے ہوں گے،وفاقی وزیر نے کہاکہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا،اعظم سواتی اور میرے خلاف الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس ناانصافی پر مبنی ہے،شہبازگل نے کہاکہ کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،بڑے شہر وں کے میئر بااختیار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی حسینہ ساتھی سمیت کار حادثے میں ہلاک