بلند عمارت پر رنگ کرنیوالوں کی رسی کاٹ دی۔۔ خاتون کو کیا سزا ہوگئی۔۔؟ ۔ ویڈیو وائرل

Nov 01, 2021 | 11:19:AM
بلند ،عمارت، مزدور
کیپشن: بلند عمارت پر مزدور رنگ کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی لینڈ میں معمولی وجہ کی بنا پر ایک خاتون نےبلند ٹاور کے بیرونی حصے پر رنگ کرنے والے دو پینٹروں کی حفاظتی رسی کاٹ دی ۔مزدور رسی کے ساتھ لٹک کر کافی بلندی پر عمارت کو پینٹ کررہے تھے۔ خاتون نے رسی کاٹ کر دونوں رنگ سازوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔  تھائی خاتون پر اگر مزدوروں کے قتل کی کوشش کا الزام ثابت ہوا تو اسے 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

العربیہ کی ویب رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک  کثیر المنزلہ ٹاور میں رہنے والی ایک خاتون نے بلڈنگ کے اگلے حصے کی مرمت اور رنگ کرنےوالے دو مزدوروں کے لئے لگائی گئی حفاظتی رسی کاٹ دی اور انہیں 26ویں منزل کے اوپر لٹکا چھوڑ دیا۔تھائی پولیس نے بتایا کہ خاتون ناراض دکھائی دے رہی تھی کیونکہ اسے پہلے سے دیکھ بھال کے کام کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، پولیس نے وضاحت کی کہ عورت نے دو پینٹروں کو سہارا دینے والی رسی کاٹ دی جو اس بلند و بالا ٹاور کے سامنے کام کر رہے تھے۔ وہ خاتون بھی اسی ٹاور میں رہ رہی تھی۔ رسی کٹ جانے کے بعد وہ سینکڑوں فٹ کی کی بلندی پر پھنس کر رہ گئے۔

رپورٹ کےمطابق اسی عمارت 26 ویں منزل پر ایک رہائشی نے پھنس جانے والے دونوں مزدوروں کی ویڈیو ریکارڈ کی جس میں وہ بالکونی میں جانے کی اجازت مانگتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔بنکاک پولیس کے مطابق خاتون کو اب دو الزامات کا سامنا ہے۔ پہلا قتل کی کوشش، اور دوسرا نجی املاک کو تباہ کرنا ہے۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ خاتون نے ابتدائی طور پر ذمہ داری سے انکار کیا لیکن پولیس کی جانب سے کٹی ہوئی رسی کو فنگر پرنٹ اور ڈی این اے تجزیہ کے لئے بھیجنے کے بعد اس نے اعتراف کر لیا ہے۔خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا مزدوروں کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ اگر اس پر قتل کی کوشش کا الزام ثابت ہوا تو اسے 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بے وقوف اہلکار نے کار موجود ہونے کےباوجود متحرک پل کھول دیا۔۔ پھر کیا ہوا۔۔؟