عراقی وزیر اعظم کی ڈانٹ، بغداد ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا

May 01, 2023 | 19:44:PM
عراقی وزیر اعظم کی ڈانٹ، بغداد ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: عراقی وزیراعظم ایئرپورٹ کا دورہ کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا  دورہ کیا اور ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر اور دیگر حکام کو ایئرپورٹ کے بے ہنگم انتظامات پر ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم کی ڈانٹ ڈپٹ کی یہ ویڈیو ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو کے باعث سبکی ہونے کے بعد اتوار کو بغداد ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر حسین قاسم خفی نے عراق میں "سول ایوی ایشن" کے سربراہ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔انٹرنیٹ پر پھیلی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی ایئرپورٹ ڈائریکٹر اور حکام کو ایئرپورٹ پر افراتفری کی حالت کا ذمہ دار قرار دے رہے اور انہیں ڈانٹ بھی پلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہارون آباد؛ رکشہ نہر میں گرنے سے بچی سمیت4 خواتین جاں بحق
حسین قاسم خفی نے اپنے استعفیٰ کی وجہ پیشہ وارانہ مہارت کی کمی اور اعلیٰ حکام کی جانب سے تعاون کی کمی کو قرار دیا، ان کے مطابق ضروری تعاون ہی ہے جو بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ساکھ اور وقار کے مطابق کام جاری رکھنے اور فرائض کی انجام دہی کے امکان کی ضمانت دیتا ہے۔


اپنے استعفیٰ کی درخواست میں حسین قاسم نے کہا مجھے صرف تین ماہ قبل بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔ ابھی تک 2023 کا وفاقی بجٹ منظور نہیں ہوا، ملک میں 2019 سے انفراسٹرکچر کی بحالی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے‘‘ شہری کے ٹارگٹ کلنگ سے بچنے کی ویڈیو وائرل