پاکستان سے ایک اور وفد اسرائیل پہنچ گیا

May 01, 2023 | 14:50:PM
پاکستان سے ایک اور وفد اسرائیل پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سے ایک اور وفد اسرائیل پہنچ گیا ،اس وفد میں کون کون شامل ہے؟ اسرائیل میں یہ وفد کیا کرنے گیا ؟ اہم خبر سامنے آگئی -

پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی مسلم ممالک کا ایک اور وفد اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوگیا جو کہ اس ہفتے ’’شراکا‘‘ پروگرام میں شرکت کریگا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نجی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈان فیفرمان نے بتایا کہ اس ہفتے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے کئی ممالک کے کئی انٹی لیکچولز اسرائیل میں جمع ہورہے ہیں جو کہ ریجنل اور انٹرنیشنل برداشت کی کانفرنس میں حصہ لینگے۔ کانفرنس میں دیگر موضوع بھی زیربحث آئینگے۔

ضرور پڑھیں :منہ کھولا تو خواجہ آصف کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے: ثاقب نثار 

شرکا ایک ریجن وائڈ منصوبہ ہے جو جنوبی ایشیا،عرب ممالک اور اسرئیل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ شرکا کی شاخیں عرب، خلیج ممالک، اسرائیل، مراکش، امریکا اور پاکستان میں موجود ہیں۔پاکستانی وفد میں مذہبی رہنماؤں، سوشل لیڈرز، فیشن اور صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد شہریوں کو مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ خود اسرائیل جاکر نئے مواقع تلاش کریں۔

وفد میں رحمان بونیری، مدثرشاہ، مہر حسین، دانش امیر، سنگین خان یوسفزئی، عبدالکریم (آزا) سمیجو، محسن سید اور فضہ شکیل شامل ہیں۔

یاد رہے کچھ روز قبل پاکستانی اشیا کی اسرائیلی بازار میں موجودگی سے ایک ہنگامہ برپا ہوا تھا جسے پاکستان نژاد اسرائیل شہری یو اے ای کے راستے لے گیا تھا ۔

واضح رہے کہ پچھلی مرتبہ بھی ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان میں مقیم شہری اور امریکا میں مقیم پاکستانی کےشامل تھے.