کرایوں میں ہوشربا اضافہ۔مسافر رل گئے

May 01, 2022 | 11:44:AM
کرایوں میں اضافہ، مسافر رل گئے، فائل فوٹو
کیپشن: کرایوں میں اضافہ، مسافر رل گئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عید پر آبائی علاقوں کو جانیوالے شہریوں سے ٹرانسپورٹرز کرایہ دوگنا سے بھی زیادہ وصول  کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان تیزی سے  اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اس دوران  پیاروں کے ساتھ عید منانے  والے شہری آبائی علاقوں کی طرف روانہ  ہونے لگے ہیں۔

 اپنوں کے ساتھ عید منانے کی خواہش مسافروں کو مہنگی پڑ گئی، ٹرانسپوٹرز  نے پردیسیوں سے اضافی کرائے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے کے لیے مقرر کردہ کرایہ 3900 تک ہے تاہم شہریوں سے 6000 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ جن شہروں کا کرایہ 1500 سے 1800 روپے تک ہے وہاں کے 3000 سے 3200 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ پبلک ٹرانسپورٹ سندھ نے بھی حرکت میں آکر ضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

کارروائی کے پیش نظر اضافی کرائے کی واپسی کے ساتھ ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      وزیر اعظم نے اوگرا کی سمری مسترد کر کےعوام کو بڑی مصیبت سے بچا لیا